ایک اور شادی کی خواہش ۔۔۔مولانا ہسپتال داخل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 22, 2016 | 12:41 شام
لاہور (مانیٹرنگ)جمیعت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز صحافیوں سے چھیڑ چھاڑ کے موڈ میں کہا تھا کہ سب کو عمران کی شادی کی فکر ہے میرا کسی کو خیال نہیں، تا ہم میری ازدواجی زندگی پر سکون ہے۔ اگلے روز انکی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔۔جیونیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے لبلبے میں شدید تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیاہے جہا ںڈاکٹرز کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے ۔نجی ٹی وی نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمان کی اینڈو سکوپی کے بعد بیماری کا حتمی طور پر پتا چلے گا اور ان کا اعلاج شروع کر دیاگیاہے۔