مولانا نے پاناما لیکس کا سارا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 17:44 شام
کندیاں (مانیٹرنگ)جے یو آئی کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا سب کیا دھرا پی ٹی آئی والوں کا ہے او ر یہ ملک میں انتشار پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو لوگ خود اس کیس میں ملوث ہیں وہی زیادہ شور شرابہ کر رہے ہیں ،وزیراعظم کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والے خود پاناما کی زد میں آرہے ہیں ، یہ کمبل میں پھنس چکے ہیں ، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑنے والا ۔