ن لیگ عقل کے اندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت ہے ،مولا بخش چانڈیو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 11:45 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ ) سابق صدر کی وطن آمد سے قبل رینجرز چھاپوں کے بعد پیپلز پارٹی میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے خلاف سیاسی جنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہناہے کہ ن لیگ عقل کے اندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت ہے ان سے مفاہمت نہیں کی جاسکتی ن لیگ کو اب جانا ہوگا۔۔

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چا نڈیو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خاتمہ اور امن کے قیام سے کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ا

ور مسلم لیگ ن سے اختلاف ایک طرف ہے لیکن دہشت گردوں کیخلاف دوست ،دشمن سب ایک ہیں۔

سابق صدر کی وطن واپس آمد کے بارے میں کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پارٹی کے چیئرمین اب بھی بلاول بھٹو زرداری ہیں جبکہ پارٹی میں زرادری صاحب کی رہنمائی لی جاتی رہے گی