مونس پر بھی اپنے دادا ظہور الٰہی کی طرح بھینس چوری قسم کا مقدمہ درج
لاہور(مانیٹرنگ)مونس الٰہی پر بھی ان کے دادا چودھری ظہور الٰہی کی طرح ” بھینس چوری“ قسم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مونس الٰہی نے تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کے لئے اپنے کارکن ٹرکوں میں بھجوائے تھے۔ٹرک میں ق لیگ کے پرچم تھے جن کے ساتھ ڈنڈے بھی ہوتے ہیں۔پولیس نے ڈنڈے بر آمد کرکے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔اس سے مونس الٰہی کے خلاف تو کچھ نہیں ہوگا،حکومت کی بدنامی زیادہ ہوگی۔