پیدائش سے پہلے ہی امیر بننے کی تیاری شروع، سائنسدانوں نے سب سے حیران کن راز بے نقاب کردیا جیسے جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ محنت کے بل پر دولت کمائی جا سکتی ہے مگر سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں اس عام تاثر کو غلط ثابت کر تے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دولت کمانے کے خواص بچے ماں کے پیٹ سے لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق روس کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”جس مرد کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے زیادہ لمبی ہو وہ زیادہ دولت کماتا ہے۔ اس کے برعکس خواتین میں جس کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے چھوٹی ہو وہ زیادہ دولت کماتی ہے اور ماں کے پیٹ میں موجود بچوں میں ان انگلیوں کی لمبائی کاتعین انہیں ملنے والی باپ کے جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی مقدار طے کرتی ہے۔“اپنی اس تحقیق میں سائنسدانوں 25سے 60سال کے 2ہزار سے زائد مردوخواتین کی انگلیوں کی لمبائی اور ان کی دولت و دیگر عوامل کا تجزیہ کیاہے۔ اکنامکس اینڈ ہیومن بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ”جس مرد کو ماں کے پیٹ میں ٹیسٹاسٹرون کی زیادہ مقدار ملتی ہے اس کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے اور وہ زیادہ دولت بھی کماتا ہے۔ اس کے برعکس جس لڑکی کو ماں کے پیٹ میں ٹیسٹاسٹرون کی جتنی کم مقدار ملے اس کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس سے اس کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے چھوٹی رہ جاتی ہے اور وہ زیادہ دولت کمانے خصوصیات سے مالامال ہو جاتی ہیں۔“اس طرح پیدا ہونے سے پہلے ہی بچے کے مستقبل کے بارے میں جان جاتے ہیں۔