چالیس کروڑ مرتبہ دیکھی جانے والی ویڈیو میں ایسا کیا تھا جس نے مردوں کے کان کھڑے کر دیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 15, 2017 | 21:08 شام

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بیوی سے چھپ کر ناجائز معاشقے کا لطف اٹھانے والے شوہروں کو اکثر پکڑے جانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ ایک ایسے ہی چینی شوہر کا دھڑکا اس وقت خوفناک حقیقت میں بدل گیا جب بیوی نے اپنے خاندان والوں کو ساتھ لے کر عین اس وقت چھاپہ مار لیا جب وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہاتھا۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس چھاپے کی ویڈیوپہلی بار چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر سامنے آئی، جو اب انٹرنیٹ پر عام ہو چکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے اہلخانہ اچانک اس کمرے میں داخل ہو جاتے ہیں جہاں یہ بدقسمت شخص اپنی محبوبہ کے ساتھ برہنہ حالت میں موجود ہے۔ سب مل کر اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور برہنہ حالت میں ہی اس کی پٹائی شروع کر دیتے ہیں۔ ا سے تھپڑ مارے جاتے ہیں، گھونسے برسائے جاتے ہیں جبکہ ٹھڈوں سے بھی اس کے جسم کے نازک حصوں پر وار کئے جاتے ہیں۔ اس کی ناجائز محبوبہ اس دوران اپنے برہنہ جسم کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے لیکن حملہ آور خواتین اس کی بھی خوب خبر لیتی ہیں۔ اس عبرتناک ویڈیو کو اب تک 40 کروڑ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔اور اس آدمی کی بدقسمت پر افسوس بھی کیا جا چکا ہے۔