دنیا کی خوبصورت اور روشن مسجد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 17:38 شام

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک): دنیا میں کئی ایسی مساجد تعمیر کی گئیں جو فن تعمیر کا نمونہ ہیں۔ ان مساجد میں تعمیر کروانے والوں کی عقیدت اور تعمیر کرنے والوں کی مہارت و کاریگری نے مل کر ان مساجد کو عبادت کے ساتھ ایک قابل دید مقام میں بدل دیا۔

ان میں سے کچھ مساجد سیاحوں کے لیے بھی کھلی ہیں اور یہاں مسلمانوں اور غیر مسلم افراد دونوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

src="http://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2016/11/6-22.jpg" style="height:300px; width:400px" />

ایسی ہی ایک مسجد ایران کے شہر شیراز میں بھی ہے جسے شاہ چراغ کہا جاتا ہے۔

شاہ چراغ یعنی بادشاہ کی روشنی یا چراغ نامی اس مسجد میں ہزاروں شیشوں کا استعمال کیا گیا ہے جو سورج اور چاند کی روشنی کو منعکس کر کے نہایت حسین سماں باندھ دیتے ہیں۔

اس مسجد کے بارے میں ابتدائی معلومات اندھیرے میں ہیں۔ بعض روایات کے مطابق 900 صدی عیسوی میں ایک سیاح نے کسی مقام سے روشنی آتی دیکھی تھی۔

جب اس نے وہاں پہنچ کر دیکھا تو وہاں ایک قبر موجود تھی جہاں سے روشنی نکل رہی تھی۔

یہ قبر بعد ازاں ایک مسلمان سپہ سالار کی ثابت ہوئی جس کے بعد اس کو باقاعدہ مقبرے اور مسجد کی شکل دے دی گئی۔