پانچ سال کی عمر میں ماں بننے والی بچی۔۔۔حیرت انگیز واقعہ جس کے بارے میں جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 21:32 شام

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) نو عمر بچیوں میں بلوغت کا آغاز عموماً 12 سے 17 سال کی عمر کے درمیان ہوتا ہے اور عام طور پر شادی اور بچوں کی پیدائش کا مرحلہ مزید کچھ سال بعد آتا ہے لیکن پیرو میں میڈیکل تاریخ کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک بچی نے پانچ سال سات ماہ کی عمر میں ایک صحتمند بیٹے کو جنم دیا۔اگرچہ عموماً اس قسم کی کہانیاں مکمل طور پر بے بنیاد ثابت ہوتی ہیں لیکن اس واقعہ کی تفصیلات نہ صرف میڈیکل سائنس کے جریدے میں شائع ہوئیں  بلکہ ممتاز اخبارات نے بھی اس پر تفصیلی مضامین شائ

ع کئے ۔ یہ واقعہ 16 جولائی 1939 کو پیش آیا جب اس ننھی بچی کے آپریشن کے ذریعے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لینا میدنا نامی یہ بچی پری کوشس پیوبرٹی نامی مسئلے کا شکار تھی جس میں بلوغت کا آغاز بہت جلد ہو جاتا ہے۔ اس بچی میں جنسی اعضاءکی تکمیل اور زنانہ جسمانی ساخت کا عمل بھی پانچ سال کی عمر سے پہلے ہی نمودار ہو چکا تھا اور ایام کا آغاز بھی تقریباً 3 سال کی عمر سے ہو گیا تھا۔ اس کے بچے کا نام جیراررڈو رکھا گیا اور 10 سال کی عمر تک اسے یہی بتایا گیا کہ لینا اس کی بڑی بہن ہے۔جیرارڈو 40 سال کی صحتمند زندگی گزارنے کے بعد دل کی بیماری کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اگرچہ اس معاملے کی تمام تفصیلات منظر عام پر آئیں لیکن لینا نے کبھی بھی اپنے بیٹے کے باپ کے نام کا انکشاف نہ کیا۔ جو کو حیران کن بات ہے اور دوسری طرفجیراررڈو نے بھی کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ لینا واقعی ان کی بڑی بہن ہیں یا نہیں ۔