دھند کی وجہ سے آج موٹر وے کن مقامات پر پابند ہے ؟جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 05:29 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)ترجمان  موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹروے پر حد نگاہ صفر ہے،جس کے باعث موٹروے کو بند کو کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے پنڈی بھٹیاں،لاہور سے بھیڑہ اور فیصل آباد سے گوجرہ تک حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ دھند کم ہونے پر موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔لاہور سے گجرات تک جی ٹی روڈ پر اورملتان بہاول پورروڈ پر بھی حد نگاہ صفر ہے، جبکہملتان اور گردونواح میں شدید دھند حد نگاہ 50 میٹر ہے