ماونٹ ایوسٹ کی اونچائی میں اچانک ناقابل یقین اضافہ: وجہ کیا ہے ؟جان کر آپ خوفزدہ ہو جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 27, 2017 | 07:13 صبح
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) ذرائع ابلاغ کے مطابق بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ 2015 میں نیپال میں آنے والے زلزلے کے بعد یہ اپنی جگہ سے معمولی سرک چکا ہے جب کہ کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیپال میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں اضافہ ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے لیے آئندہ 2 ماہ میں ایک ٹیم نیپال اور چین کی سرحد پر واقع اس چوٹی پر بھیجی جائے گی جس کے لئے زمینی سروے اور جی پی ایس کی مدد درکار ہوگی تاکہ اس پہاڑ میں چند سینٹی میٹر کی بھی کسی ممکنہ تبدیلی کو ناپا جاسکے۔(ش س م)