پارلیمنٹ ہاوس سے کتنے چوہے پکڑے گئے؟ نوازحکومت1چوہاپکڑنےکامعاوضہ کتنادیتی ہے؟ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 12:44 شام


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پارلیمنٹ ہاوس میں چوہے پکڑنے کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے چیمبرسے بھی ایک چوہا پکڑاگیاہے۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران ساڑھے چار سو چوہے پکڑےجاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں چوہوں کے لاتعداد بل آباد ہیں۔ جہاں وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں غذائی اشیاء سمیت تمام مراعات بآسانی دستیاب ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس سے چوہوں کو پکڑنے والی کمپنی نے گزشتہ روز وزیراعظم کے چیمبر سے بھی ایک چوہاپکڑلیا۔ کمپنی کا

کہنا ہے دسمبر کے بیس روز میں انہوں نے24چوہے پکڑے ہیں۔کمپنی کےمطابق چھ ماہ میں450چوہے پکڑے جاچکے ہیں۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں چوہوں کی بہتات کی وجہ چیمبرز کے ساتھ موجود کئی کچن ہیں۔


یاد رہے کہ ارکان اسمبلی کی شکایت پر پارلیمنٹ ہاو¿س سے چوہوں کوپکڑنے کی مہم چھ ماہ قبل شروع کی گئی تھی۔ چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے مطابق پارلیمنٹ ہاو¿س سے جون میں دو سو چھتیس ، جولائی میں بیالیس، اگست اور ستمبر میں اڑسٹھ، اکتوبرمیں تئیس، نومبر میں اٹھائیس اور دسمبر میں چوبیس چوہے پکڑے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی چوہے پکڑنے کامعاوضہ نوسو روپے فی چوہاوصول کرتی ہےاور یہ کمپنی چوہوں کی تعداد اورانہیں پکڑنے کے طریقے کاریکارڈ بھی رکھتی ہے۔کمپنی کو پارلیمنٹ ہاوس سے چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ ساڑھے چھ لاکھ روپے سالانہ پردیاگیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے پارلیمنٹ ہاوس میں اب بھی سو سے زائدچو ہے موجودہیں۔