ایم کیو ایم پاکستان نے 13عہدیداران کی رکنیت ختم کردی۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 11, 2017 | 11:18 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر لیبر ڈویڑن پی آئی اے یونٹ یونائیٹڈ سی بی اے کے 13عہدیداران کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا۔
 
ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بنیادی رکنیت سے خارج ہونے والے افراد کا اب ایم کیو ایم پاکستان سے قطعی کوئی تعلق نہیں ان عہدیداران کو تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر لیبر ڈیویڑن سے خارج کردیا گیا۔