پاکستان کے اصل وارثوں کے لیے شاندار خبر:الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنماؤں کے لیے عدالت نے اب تک کا سب سے بڑا حکم جاری کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 05:00 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملکی سالمیت کے خلاف نعرے بازی، اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری، جلاؤ گھیراؤ، بلوا، قتل، اقدام قتل اور نجی ٹی وی پر حملے سمیت دیگر سنگین جرائم سے متعلق کیس میں متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط تحریر کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

فاضل عدالت نے متحدہ بانی ال

طاف حسین کے ریڈ وارنٹ کیلیے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کردیا ہے۔ منگل کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ عزیز آباد پولیس نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا مگر فاروق ستار اور عامر خان نہیں ملے‘ اس کے علاوہ گلبرگ پولیس کی جانب سے بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی میں سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں‘ فاروق ستار کی جماعت کا دفتر بھی پی آئی بی کالونی میں ہے‘ استدعا ہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ کو فاروق ستار کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جائے۔ عدالت نے متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط تحریر کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔