الطاف حسین کی پاکستان واپسی،تیاریاں مکمل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 20:21 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے وفاقی وزارت داخلہ کوایک درخواست دی ہے کہ جس میں الطاف حسین کولندن سے گرفتارکراکے پاکستان لانے کامطالبہ کیاگیاہےوزارت داخلہ کودی گئی درخواست میں ایف آئی اے نے کہاہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے ٹرائل کیلئے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کروا کر پاکستان لایا جائے۔

درخواست میں بتایاگیاہے کہ ایف آئی اے اس معاملے پرتمام اہم ترین کام مکمل کرلیاہے اس لئے الطاف حسین کوانٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار

کراکے پاکستان لایاجائے تاکہ اس سے تحقیقات کی جاسکیں۔