متحدہ پاکستان کا آئندہ ماہ سے لاہور میں تنظیم سازی کا اعلان، دفاتر واپس کرکے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے: ڈاکٹر فاروق ستار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 25, 2017 | 15:14 شام
کراچی (مانیٹرنگ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ لاہور میں اپنی تنظیم سازی کا اعلان کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر واپس کرکے سیاسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت دی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق ملنے چاہئیں لیکن ہمیں قومی دھارے میں آنے سے روکا جا رہا ہے، بلا جواز چھاپے اور گرفتاریاں بند کی جائیں اور متحدہ پاکستان کے لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 23 اگست کو تاریخی فیصلہ کیا اور پاکستان کیلئے سیاست کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور 80 فیصد ایم کیو ایم کو لندن سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔متحدہ پاکستان کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہیے