ایم کیو ایم کی کمر ٹوٹ گئی ، ایسا کام ہوگیا کہ بچنا ناممکن ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 10:21 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) اے ٹی سی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق پرفرد جرم عائد کردی ہے، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کا کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ ملزم کامران فاروق کا صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ کامران فاروق کی استدعا کی ہے کہ دل کامریض ہوں مجھ پر فرد جرم عائد نہ کی جائے، بعد ازاں اے ٹی سی نے سماعت7 مارچ تک م

لتوی کردی۔یاد رہے کہ گذشتہ سال سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کو 12 مئی سمیت اہم مقدمات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا. دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسماعت جیل میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ سندھ نے جاری کیا ہے جبکہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعبد الرحمان عرف بھولا کو پیش نہیں کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرجیل حکام نے محکمہ داخلہ کوخط لکھا تھا۔