نہال ہاشمی کے بیان پر متحدہ کی ڈرامہ بازی سامنے آگئی ،اندر سے ایم کیو ایم کراچی اور لندن ایک ہی نکلیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 15:30 شام

 

کراچی(مانیٹرنگ) ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ صدر اوروزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر ن لیگ والے مرکز نائن زیرو آکر اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے پارٹی سے حمایت مانگتے تھے جبکہ ندیم نصرت نے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

گورنر سندھ کی تبدیلی کے بعد ن لیگ کے سینیٹر  کی تنقید پر ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد کے دفاع میں بول پڑے، ایم کیو ایم کے ترجم

ان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرنے والوں کو زمینی حقائق کا علم نہیں اور نہ ہی سندھ میں اُن کی کوئی نمائندگی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے ن لیگ کے سینیٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت اپنے وزیر اعظم اور صدر کے انتخاب کے وقت مرکز آئے اور حمایت کے لیے ہم سے مدد مانگی تھی۔

دوسری جانب ندیم نصرت نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ گورنر پر اگر اعتراض تھا تو پہلے کیوں کیا گیا؟

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے انتہائی نامناسب بیان دیا، ن لیگ کی  اپنی کشتی بھنور میں ہے سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے، نہال ہاشمی کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے آج صبح نو منتخب گورنر کی تقریب حلف برداری سے قبل ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی نے عشرت العباد پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ’’گورنر ہاؤس سے آخری دہشت گرد کو بھی نکال دیا اور یہاں سے ملک دشمنوں کا ڈیرہ ختم کر کے محب وطن لیگیوں کا ڈیرہ قائم کرلیا ہے۔‘‘
 بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کی تبدیلی اور صوبائی حکومت سے مشاورت نہ ہونے پر مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکمراں جماعت بادشاہت کی طرح جمہوریت چلا رہی ہے‘‘۔

عشرت العبادکے جانے سے صوبہ دہشت گردی سے پاک ہوگیا، نہال ہاشمی

 مسلم لیگ ن کے سینیٹرنہال ہاشمی نے گورنر سندھ کی تبدیلی پرکہا تھاکہ عشرت العباد کے جانے سے صوبہ دہشت گردی سے پاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹرنہال ہاشمی نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ سے دہشت کی آخری نشانی ختم ہوگئی ہے۔

ن لیگ کے سینیٹر نے کہا کہ متحدہ بانی نے چودہ سال پہلے دہشتگرد تنظیم کا نمائندہ گورنر ہاؤس بھیجا تھا، اس کا دورختم ہوگیا ہے، عشرت العباد کو باہر جانے کی اجازت دینے کا سوال حکومت سے کریں گے۔

نہال ہاشمی نے کہا گورنرہاؤس سندھ میں اب نوازشریف کے چاہنے والوں کا ڈیرہ ہے، نئے گورنر کی تقرری سے صوبے کو پر امن بنانے میں مدد ملے گی۔

نہال ہاشمی نے ڈاکٹر عشرت العباد کو پاکستان مخالف اور آمریت کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آمر کے دورمیں دہشتگردی نے شہر میں فروغ پایا۔ قتل، ٹارگٹ کلنگ عام ہوئی تھی۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کابیان حکومت یا مسلم لیگ(ن) کا مؤقف نہیں، یہ نہال ہاشمی نے ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے۔



واضح رہے کہ دو روز قبل جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں‌ صدیقی کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ تعینات کیا گیا تھا،

گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ صدرِ مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں کیا گیا، اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے یہ تعیناتی وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر کی تھی۔

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پاکستان کے طویل ترین گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہے،تقریباً 14 برس تک گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد ایشیا کے دوسرے اور دنیا بھر میں تیسرے طویل المدتی گورنر ہیں۔