بڑی خبر ! کراچی کی اہم سیاسی شخصیت کو حراست میں لے لیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 31, 2016 | 11:56 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے ایک اور رہنما اشرف نور کو گرفتار کر لیا گیا۔ اشرف نور کو گلستان جوہر سے پکڑا گیا۔ دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رو¿ف صدیقی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں گرفتاری سے خوفزدہ ہو کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اے ٹی سی کی منتظم عدالت نے معاملہ فوری طور پر اے ٹی سی ٹو بھجوا دیا۔
اے ٹی سی ٹو نے روف صدیقی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے روف صدیقی کو بارہ جنوری کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم اور ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج عبدالرحمان عرف بھولا اور رضوان قریشی نے جے آئی ٹی میں جہاں حماد صدیقی کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا وہیں روف صدیقی کے ملوث ہونے اور چار سے پانچ کروڑ روپے وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔