ایم کیو ایم لندن کے اہم ساتھی گرفتار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 13, 2017 | 06:11 صبح
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ انکی پارٹی کے رہنما ساتھی اسحاق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ساتھی اسحاق کو رینجرز نے کراچی سے حراست میں لیا۔
واضح رہے کہ ساتھی اسحاق پاکستان میں ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سربراہ ہیں۔