ایم کیوایم لندن کو بڑا دھچکا: الطاف حسین کے وطن واپس لوٹتے ہی ائیرپورٹ پر گرفتاری، اچانک دھماکے دار خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 04:36 صبح

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ لندن اور پاکستان قومی موومنٹ کی جانب سے21 جنوری ہفتے کو کراچی میں عائشہ منزل تا مزار قائد ریلی کا انعقاد بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا خطاب روکنے کے لئے حکومت سندھ نے حکمت علمی طے کرلی ہے،ریلی کو کریک ڈاو¿ن کر نے کے لئے پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی پیمانے پر گرفتاریاں کی جائیں گی اور گرفتار شدگان کے مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کئیے جائیں،جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم کیو ایم کے بانی الط

اف حسین کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے زرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ شہر کے تمام 6 ایس ایس پیز اور پولیس کی دیگر برانچز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور جو لوگ لندن سے رابطے میں ان کا سراغ لگایا جائے ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماء4 ندیم نصرت اور پاکستان قومی موومنٹ کے اقبال کاظمی کی میڈیا ٹاک کے بعد کراچی پولیس کو ایکشن لینے کے لئیے کہا گیا ہے،زرائع نے دعویٰ کیا کہ اگر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین21 جنوری کو شرکاءریلی سے خطاب کے دوران واپسی کا شیڈول دیتے ہیں تو وفاق سمیت باقی صوبوں سے رابطہ کر کے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الطاف حسین ملک کے جس بھی ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہیں انہیں ہر صورت گرفتار کیا جائے اور تمام ائیر پورٹس پر الطاف حسین کا استقبال روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،ذرائع کے مطابق حکومت ایسی پلاننگ کررہی ہے کہ اگر الطاف حسین وطن واپسی آتے ہیں تو ان کے جہاز کی لینڈنگ کے بعد ہی انہیں رن وے سے تحویل میں لے لیا جائے۔