متحدہ کی قیادت ٹارگٹ کلر کی حمایت میں واویلا کرنے لگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 17:41 شام

کراچی(مانیٹرنگ) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کامران فاروقی کا بیان میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے۔ پہلے بھی ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کو عدالتوں میں ثابت نہیں کیا جاسکا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے زیرحراست رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کا مبینہ اعترافی بیان ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ قرار دیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاہےکہ ماضی میں بھی زیر حراست کارکنوں اور رہنماؤں کو ملزم کے بجائے مجرم بنا کر پیش  کیا گیا۔ یہ جی آئی ٹیز می

ڈیا ٹرائل کا حصہ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کو آج تک عدالتوں میں ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھاکہ الزامات کے شکار کارکن اور ذمہ داران عدالتوں سے بری ہوتے رہے ہیں اورالزامات لگانے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔