الطاف کے ساتھی رینجر نے دھرلئے،راتوں رات قبلہ درست ہونے کا امکان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2016 | 15:20 شام

کراچی: (مانیٹرنگ) مکافات عمل،الطاف کی متحدہ کے لیڈروں کا عرصہ حیات تنگ ۔ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر ،کنور خالد یونس کو رینجرز نے پریس کلب کراچی کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ ایم کیو ایم لندن نے آج پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرنا تھی۔ حسن ظفر نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا اعلان کرنا تھا۔ رینجرز کی بھاری نفری بھی پریس کلب کے باہر موجود تھی۔ ڈاکٹر حسن ظفر کو پریس کلب کے پچھلے دروازے سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پریس کانفرنس کرنے کیلئے آئے اور باہر اپنے سات

ھیوں کا انتظار کر رہے تھے۔ ڈاکٹر حسن ظفر کے بعد متحدہ لندن کے رہنما کنور خالد یونس کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ایم کیو ایم کے زیرحراست رہنماؤں کو رینجرز نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ان دونوں گرفتاریوں کے بعد رینجرز اہلکار واپس چلے گئے تھے۔ لیکن کچھ دیر بعد وہ یہاں دوبارہ آ گئے اور اس وقت تک پریس کلب کے باہر موجود رہے جب تک کہ اندر موجود ایم کیو ایم لندن کے رہنماء امجد اللہ باہر نہ نکلے۔ 4 گھنٹے اندر رہنے کے بعد جونہی امجد اللہ پریس کلب سے باہر آئے، رینجرز اہلکاروں نے انہیں بھی گرفتار کر لیا۔الطف کی پاکستان کے خلاف غدارانہ تقریر کے بعد جس کو بھی رینجرز نے حراست میں لیا اس کا راتوں رات قبلہ درست ہوگیا ،اس میڈیا کے سامنے الطاف کو غدار کہنا ضروری سمجھا اور یہ بھی باور کرایا کہ اسے رات کو کچھ نہیں کہا گیا۔ایسے رہنمائوں میں فاروق ستار اور ڈاکٹر عامر لیاقت سر فہرست ہیں۔