ٹارگٹ کلر ایم پی اے کےسنسنی خیزانکشافات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 12:20 شام

کراچی(مانیٹرنگ) عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ایم پی اے کامران فاروقی کو دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کر دیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کا اعترافی بیان عدالت میں پیش کردیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کرنے کے علاوہ مزید سنسنی خیزانکشافات کیے۔غیرقانونی اسلحہ ،دستی بم رکھنے اور موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ کامران فارقی حلقہ پی ایس 111 سے منتخب ہوئے تھے۔تفتیشی افسر اور ری

نجرزوکلا نے کامران فاروقی کے اعترافی بیان سے متعلق عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ملزم نے درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم سانحہ بارہ مئی، سانحہ پلازہ اورسندھ محبت ریلی پر فائرنگ میں ملوث ہے۔پراسیکیورٹر رینجرز نے عدالت میں بتایا کہ کامران فارقی نے اعتراف کیا ہے کہ متحدہ قیادت کے حکم پر سابق چیف جسٹس کو روکنے کیلئےریلیوں پرفائرنگ کی جبکہ طاہرہ پلازہ کو کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی، ملزم نے عثمان آباد میں فائرنگ سے چار افراد کا قتل اور نو افراد کوزخمی کیا۔ لائٹ ہاؤس کے قریب ریلی پر فائرنگ سے تیرہ افراد کی جان لی جبکہ واقعے میں سترہ افراد زخمی ہوئے۔پراسیکیوٹر رینجرز نے عدالت میں مزید بتایا کہ ملزم نے گارڈن میں پیپلزپارٹی کے کارکن طارق لشکری کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے اعترافی بیان پیش کیے جانے کے بعد ملزم کو دوروزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔