مجھے خان صاحب کی حالت پر ترس آتا ہے، مریم اورنگزیب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 15, 2017 | 15:16 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جلسوں میں بڑھکیں مارنے کے بجائے عدالت میں ثبوت فراہم کریں۔وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے حسد اور جلن نے عمران خان کو ایسا ذہنی مریض بنا دیا ہے جسے سورتے جاگتے بس نواز شریف کا ہی خیال آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود میں خان صاحب کے لئے دعا گوہوں کیوں کہ ان ذہنی حالت نے انہیں اس حال پر پہنچا یا ہے جس پہ ترس بھی آتا ہے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ اللہ تعالی عمران خان کو ہدایت دے کہ وہ عدالت میں ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے ہیں لیکن جلسوں میں بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لندن و یورپ کے مفت سرکاری اسکولوں کی بات کر رہے ہیں ذرا وہ سرکاری اسکول بھی دکھائیں جو ان کے زیر تعلیم ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ان کی مخالفت اور الزامات کی سیاست کے باوجود آج وزیراعظم نواز شریف ڈیووس کے لئے روانہ ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت کرنے والے وزیراعظم ہر جگہ عزت پاتے رہیں گے۔