ایم ایس دھونی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیموں کی قیادت سے دستبردار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 19:54 شام

نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیوں کے اثرات ٹیم پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ پہلے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آف انڈیا کے چیئرمین انوراگ ٹھاکر کی چھٹی کرائی اور اب بھارت کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے خود کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، دھونی اب کوہلی کی کپتانی میں ون ڈے میچز کھیلیں گے۔ دھونی کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے اسے ایک اچھا

فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنایا جانا چاہئے۔ کپل دیو کہتے ہیں مہندرا سنگھ دھونی بہت بڑے کپتان تھے مگر نوجوانوں کو موقع دینا بہت اچھا فیصلہ ہے۔