ملک بھر میں 9 محرم کے ماتمی جلوس اختتام پزیر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 29, 2020 | 20:51 شام

اسلام آباد / کراچی /  لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوسوں اختتام پزیر ہوگئے۔ اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بھی جزوی طور بند تھی۔

px">جلوسوں کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا تھا۔ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے اور آنے والے ہر شخص کی میٹل ڈیٹکٹرز سمیت جامع تلاشی لی گئی۔

جلوسوں کی بذریعہ ہیلی کاپٹر، سیف سٹی کیمروں، ڈرون کیمروں اور وڈیو سرویلینس سے نگرانی کی گئی۔ جلوس کے راستے میں آنے والی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کیے گئے۔ جلوس کے روٹس پر فوری طبی امداد پہنچانے کے لیے درجنوں ایمبولینسز بھی موجود تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی والے ٹینکس بھی موجود تھے جو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے تھے۔