”ترک صدر کی روضہ رسول ﷺ اور خانہ کعبہ حاضری “

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2017 | 10:08 صبح

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ رپورٹ )ترک صدر رجب طیب اردگان نے خانہ کعبہ کی زیارت کی اور عمرہ ادا کیا جبکہ مدینہ منورہ میں حضرت محمدکے روضے پر حاضری دی جس کے بعد وہ وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اپنا دور خلیج مکمل کرکے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ ترک صدر نے اپنے دورے کا اختتام خانہ کعبہ کی زیارت اور عمرے کی ا دائیگی سے کیا۔ اردوان نے پہلے مدینہ منورہ میں روضہ رسولپر حاضری دی اور اس کے بعد اپنے وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کے لیے بیت

اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ترک صدر نے اپنے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ کا طواف کیا اور صفا و مروہ کی پہاڑیوں پر سعی کی۔ اس موقع پر صدر اردوان کی اہلیہ آمنہ اردوان سمیت مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار، وزیر اقتصادیات نہات زیبی کچی، توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک اور خفیہ سروس کے سربراہ حاقان فیدان بھی انکے ہمراہ تھے۔