گرل فرینڈ کلچر اور پاکستان کے بیٹے بیٹیاں : مولانا طارق جمیل نے پوری قوم کی آنکھیں کھول دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 20, 2017 | 10:49 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) عالمی شہرت یا فتہ شخصیت مولانا طارق جمیل کا شمار پاکستان کے بڑے علمائے دین اور مبلغین میں ہوتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے گرل فرینڈ بوائے کے کلچر پر بیان دیتے ہوئے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ وہ اس کلچر سے اجتنا ب کریں کیونکہ یہ یو رپ کا کلچر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ والے خود اس کلچر سے پریشان ہوئے ہیں۔کیونکہ گرل فرینڈ نہ بیوی ہے نہ بہن ہے نہ ماں ہے اس کے کوئی نسبت نہیں رہتی۔ ٹھیک اسی طرح بوائے فرینڈ نہ خاوند ہے نہ بھائی نہ باپ۔دونوں کے رشتوں کو اس بے حیائی کے

رشتے نے ختم کر دیا ہے۔