خانہ کعبہ میں بیٹھ کر خواجہ سعد رفیق کیلئے خاص طور پر دعا کیوں مانگی؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 13:44 شام

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)جس قوم و معاشرے میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا، قوم سچائی، دیانتداری اور انصاف کا دامن پکڑ لے یقین ہے اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور ہو گی، پاکستان ریلوے جیسے قومی ادارہ کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ذرائع کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم و معاشرے میں
سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائیونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں قوم

کے نام پیغام میں کیا۔مولانا طارق جمیل نے پاکستان ریلویز جیسے قومی ادارہ کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیت اللہ میں بیٹھ کر خواجہ سعد رفیق کا انٹرویو سنا تو حرم شریف میں ریلوے کی بحالی اور خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم سچائی، دیانتداری اور انصاف کا دامن پکڑلے، یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عزت ، کامیابی کا سہرا اسی کے سر سجتا ہے جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کو راضی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے و قوم میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا ،وہ ترقی کے زینے طے کرے گی اور جس قوم میں جھوٹ ، دھوکا ، ظلم ہو اس کیلئے ذلت یقینی ہے۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے ملکی ترقی و استحکام ، خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کروائی۔