مولانا طارق جمیل کی جنید جمشید کے گھر آمد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 19:15 شام

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی کراچی میں رہائشگاہ پر معروف مبلغ اور مرحوم کے انتہائی قریبی ساتھی مولانا طارق جمیل بھی تعزیت کے لئے پہنچے۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم اور دیگر علماء کرام بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے مرحوم کے بھائی سے تعزیت کی۔اس سے قبل تیسرے روز دن بھر جنید جمشید کے گھر انکے چاہنے والوں اور دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جنہوں نے جنید جمشید کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جنید جمشی

د کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔