امریکہ کی پہلی مسلم خاتون جج کی پراسرار موت، نعش دریائے ہڈسن سے ملی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 14, 2017 | 04:14 صبح

نیو یارک(مانیٹرنگ) امریکہ کی پہلی مسلم جج شیلا عبدالسلام دریائے ہڈسن میں مردہ پائی گئی ہیں۔65 برس کی خاتون نیو یارک میں مقیم تھیں۔ موت کی تحقیقات جاری ہیں۔مین ہٹن کے دریائے ہڈسن میں شیلا عبدالسلام کی نعش ون تھرٹی سیکنڈ سٹریٹ کے قریب پائی گئی۔وہ اپنے شوہر کیساتھ نیویارک میں مقیم تھیں۔ ان کے بدن پر بظاہرکوئی چوٹ کانشان نہیں ہے۔وہ نیویارک کورٹ آف اپیلز میں خدمات انجام دینے والی امریکہ کی پہلی مسلم خاتون جج تھیں۔ان کاتقرر چار برس پہلے کیاگیا تھا۔شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ مسلم جج کی موت فطری نہیں ہے

۔