مراد علی شاہ نےبیورو کریسی کا قبلہ درست کرنے کے لئے جھاڑو پکڑ لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 04, 2017 | 17:57 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7fb6b8b98230%3E/828bc5a06c2f457f955607ab9dd572d7.jpg)
کراچی(مانیٹرنگ)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کی ذمے داری اسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس اسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ صحت، وزیر ورکس اینڈ سروسز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ
![میں پروجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر کو عوام کے خلاف سازش سمجھتا ہوں، وزیر اعلی : فوٹو: پی پی آئی](https://c.express.pk/2017/01/699654-muradalishahmeetinghealth-1483542982-426-640x480.jpg)
میں پروجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر کو عوام کے خلاف سازش سمجھتا ہوں، وزیر اعلی : فوٹو: پی پی آئی
وزیراعلی نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں میں تاخیرپراظہارِ برہمی کیا، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کام نہیں کریں گے تو میں صبح 8 بجے اجلاس کروں گا، اگر یہی حال رہا تو ورکس ڈیپارٹمنٹ کا تمام کام آؤٹ سورس کردوں گا، مارکیٹ میں اچھے پروفیشنل لوگ موجود ہیں اس لیے اب افسران اپنا قبلہ درست کریں۔
اسپتالوں میں صفائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہرکے اسپتالوں میں صفائی نہیں، میں اچانک وزٹ کروں گا، صفائی ستھرائی کی ذمے داری اسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس اسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا، کسی اسپتال میں ادویات کی کمی کی شکایت نہیں ملنی چاہیئے جب کہ میں ہر 15 دن میں پروگریس معلوم کرتا رہوں گا۔