جاوید لطیف، مراد سعیدجھگڑا،کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 13, 2017 | 11:16 صبح

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مراد سعید کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر 6 رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنے فیصلے میں مراد سعید پر دو اور جاوید لطیف پر سات دن اجلاس میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔  کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کسی رکن کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ حکومت کے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے 3,3 نمائندے کمیٹی میں شامل کئے گئے تھے۔ 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں مسلم لیگ (ضیا

ء) کے سربراہ اعجاز الحق ‘ فنکشنل لیگ کے غوث بخش مہر ‘ جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی ‘ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ ‘ پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین شامل تھے