مراد علی شاہ کی مرکز پر پھر چڑھائی,دھمکی لگا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 13:09 شام

کراچی: (مانیٹرنگ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کہتے ہیں پانی کا شدید بحران آنے والا ہے، وفاق نے سندھ میں پانی کا مسئلہ پیدا کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے، پانی کا مسئلہ سی سی آئی میں جائے گا۔مراد علی شاہ نے پانی کے مسئلے پر توپوں کا رخ وفاق کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں نے بدانتظامی کی حد کر دی، تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آ گئے ہیں، پانی کا شدید بحران آنے والا ہے اور سب سے زیادہ سندھ متاثر ہو گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مرکز کے ادارے زیادتی کر رہے ہیں، پانی کے مسئلہ کو سی سی آئی میں لے جا رہے ہیں، امید ہے وفاق ہماری بات سنے گا۔