سانحہ کارساز،نوسال بعد از سرنو تفتیش کیلئے کمیٹی تشکیل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 18, 2016 | 12:04 شام

 

 

کراچی (مانیٹرنگ )وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ کارساز کی از سرنو تفتیش کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے جن لوگوں کے نام لئے تھے انہیں شامل تفتیش کریں گے ۔

 

سانحہ کارساز کی برسی پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جاَئے گا ۔ بم دھماکوں کی از سرنو تفتیش کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ شہید بے نظیر بھٹو نے جن لوگوں کے نام لئے تھے انہیں بھی شامل تفتیش کریں گے ۔

انہوں نے کہا گورنر سندھ سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات معمول کے مطابق تھی ۔ گورنر کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور نہ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کی تاریخی ریلی پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں