میاں صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو یہ کام کرو، مراد علی شاہ نے خادم پنجاب کو آئینہ دکھا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 06:25 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لئے مزید 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جمعے کےروز وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائمز پر اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پولیس حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کار چھیننے کے واقعات 25 تھانوں کے علاقوں میں زیادہ ہیں۔

بریفنگ

میں کہا گیا کہ گزشتہ سال شارع فیصل میں کار چھیننے کے 23 ، گلشن اقبال میں 18، گلستان جوہر میں 14 اور عزیز بھٹی  کے علاقے میں 13 واقعات پیش آئے۔

اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ چیزاطمینان بخش ہے کہ سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ صبح اسٹریٹ کرائم پراجلاس کرنےسےاندازہ کریں کہ میں کتنافکر مند ہوں۔اجلاس میں کراچی کے لیے مزید 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے، سیکنڈ ہینڈ موبائل فونزکی خریدو فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا