سفاک بھاءی نے دو بہنوں کو خون میں نہلا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 04:11 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)باغبانپورہ کے علاقہ ریاض احمد روڈ گلی نمبر 1کے رہائشی عقیل کا لوہے کا کارخانہ ہے گذشتہ روز عقیل کام سے واپس آیا اور اس نے گھر میں داخل ہوتے ہی اپنی بہنوں 20 سالہ عائشہ اور 24 سالہ نورین پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں بہنیں شدید زخمی ہو گئیں اور ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ ملزم عقیل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ظاہر کیا جا رہے کہ ملزم عقیل نے غیرت کے نام پر دونوں

بہنوں کو قتل کیا ہو سکتا ہے کہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث قتل کیا ہو تاہم تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آ سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے قوت گویائی سے محروم بھائی کے سامنے بہنوں کو قتل کیا، چھوٹے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ بھائی شراب پیتا اورجائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، بھائی محلے میں بھی لوگوں سے لڑتا تھا۔