ماں بیٹی کے لاپتہ ہونے کی حقیقت سامنے آگئی،انہیں بربریت سے قتل کیا گیا قاتل کوئی اور نہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 18:54 شام

 

 

لاہور: (مانیٹرنگ) ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن کے مطابق، نواں کوٹ کی رہائشی 42 سالہ زہرہ پروین اور 9 سالہ آمنہ 30 دسمبر سے لاپتہ ہیں۔ پولیس نے اہلخانہ کی درخواست پر ان کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے خاتون کے سابق شوہر طفیل کو حراست میں لیا تو ملزم نے ماں بیٹی کو ذبح کر کے لاشیں گندے نالے میں پھینکنے کا انکشاف کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے واقعہ کو گھریلو جھگڑوں کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ تاہم مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتولین کی لاشوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔