آسکر ایوارڈ میں غلطی کرنے والے جوڑے کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 03, 2017 | 19:49 شام

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک): 89 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں میزبان کو بہترین فلم کا غلط لفافہ دینے والے جوڑے بریئن کلینن اور مارتھا روئز کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں ملنے پر سیکورٹی مہیا کردی گئی۔ گزشتہ دنوں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران غلطی سے فلم ’’لالا لینڈ‘‘ کو ’’مون لائٹ‘‘ کی بجائے بہترین فلم قرار دیا گیا تھا لیکن غلطی کا احساس ہونے کے  فوری بعد تصحیح کرتے ہوئے فلم ’’مون لائٹ&lsquo

;‘ کو ایوارڈ دیا گیا لیکن اب یہی غلطی آسکر انتظامیہ کے اس جوڑے کے لیے جان کا خطرہ بن چکی ہے۔ آسکر ایوارڈ میں لفافوں کی تقسیم  کے ذمہ دار جوڑے بریئن کلینن اور مارتھا روئز کوسوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس کے بعد ان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی مہیا کردی گئی ہے جب کہ لفافہ تقسیم کار جوڑا  اکاونیٹسی فرم پرائس واٹر ہاؤس کا ملازم ہے اور فرم نے غلطی پر معافی بھی مانگی ہے لیکن سوشل میڈیا پر دونوں کے گھروں کے پتے جاری کرنے کے بعد انہیں ذاتی محافظ فراہم کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے آئندہ آسکر ایوارڈ میں جوڑے کو کسی قسم کی ذمہ داری نہ دینے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کی ملازمت برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ میں نامور اداکاروں اورمداحوں کی جانب سے بہترین فلم کے غلط اعلان کو سنگین غلطی قرار دیا گیا ہے۔جس کا انجام  بریئن کلینن اور مارتھا روئز کوبھگتنا پڑ رہا ہے۔