خانیوال: مشتعل ہجوم نے بیچ چوراہے ایک شخص کو قتل کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2022 | 18:41 شام

اس سسٹم کا شاید کچھ نہیں ہو سکتا. ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کا واقعہ پیش آیا تھا کہ اب خانیوال میں بھی مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو بیچ چوراہے قتل کر دیا. معاشرے میں عدم برداشت بڑھتا جارہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور علماء چپ سادھے بیٹھے ہیں. اگر اس حساس موضوع پر لوگوں کو ایجوکیٹ نہ کیا گیا اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو توہینِ مذہب کے نام پر قتل و غارت کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا. معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے حبیب جالب کا شعر یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا اے چاند
یہاں نہ نکلا کر