مشاہداللہ کس کے اشارے پر ناچے،اس راز سے پردہ اُٹھ گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 07, 2016 | 20:39 شام
اسلام اآباد(ویب ڈیسک)
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشاہداللہ کس کے اشارے پرناچے یہ اب کوئی راز نہیں رہا۔چودھری اعتزاز احسن کے تلخ سوالات کا تحمل سے جواب دینے کے بجائے مشاہاللہ اآگ بگولہ ہوئے تو ایوان میں اس پر سناٹا چھا گیا،مشاہداللہ نے خود کو کس کی کٹھ پتلی ثابت کیا اس راز سے اب پردہ اٹھا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اعتزاز احسن جب اپنی تقریر کر رہے تھے تو اسی دوران وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے اپنی جماعت کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو اپنے قریب بلایا اور انہیں کچھ نکات بتائے۔ بی بی سی کے مطابق دلچسپ امر یہ ہے دونوں وفاقی وزراء مشاہد اللہ کو اعتزاز احسن کی تقریر کا جواب دینے کیلئے نکات لکھوانے کے بعد ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔