شریف برادران کے پلے تو کچھ بھی نہیں: گوادر اور سی پیک منصوبوں کا آئیڈیا تو میں نے دیا تھا ، شاندار منصوبوں کا بانی منظر عام پر آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 16, 2017 | 06:57 صبح

دبئی (ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دعو ی ٰکرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر پورٹ میرا شروع کردہ منصوبہ ہے اور سی پیک کا آئیڈیا بھی میں نے ہی دیا تھا ، شریف خاندان پاناما کیس جیتے یا ہارے ، دونوں صورتوں میں اس کا نقصان ہوگا۔

 پاکستان کی خارجہ پالیسی کافی حد تک بکھری ہوئی ہے ،ہمیں امریکہ کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ،فاٹا  کو الگ صوبہ بنانے کی حمایت کرتا ہوں نہ صرف فاٹا بلکہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستا

ن میں بھی الگ صوبے بنائیں گے اس سے فیڈریشن مضبوط ہوگی ، میں ایسا بندہ نہیں ہوں جو گھر میں بیٹھا رہوں ، میں ڈانس کروں یا نہ کروں یہ میری ذاتی زندگی ہے ، میری ذاتی زندگی پر انگلی اٹھانے کا کسی کو حق نہیں۔ ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ حکومت کیلئے سب سے آسان کام حافظ سعید کی نظر بندی تھا جو ا س نے کردیا ،ہماری حکومت بھارت کے نقش قدم پر چل رہی ہے ، امریکی صدر ٹرمپ کی پابندیاں مسلم ممالک کے خلاف سخت اقدام ہے ، مگرٹرمپ کو اپنے موقف کی طرف لایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کافی حد تک بکھری ہوئی ہے ،امریکہ کو چھوڑ کر روس اور چین کے ساتھ تعلقات نہیں بنائے جا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کام کرنے کیلئے ورکر چین سے کیوں آرہے ہیں یہ ورکر پاکستانی ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اقتدار یا حکومت چلانے کا کوئی شوق نہیں ہاں البتہ ا یسی سیاسی قوت ضرور بنانا چاہتا ہوں جو پاکستان کو مسائل اور کرپٹ لوگوں کے شکنجے سے نکالے