ٹھیک ہے میں آجاتا ہوں لیکن پہلے یہ کام کرو۔۔۔ پرویزمشرف وطن واپسی پر آمادہ ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 08:27 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف نے عدالت میں پیش ہونے کے لیے فل پروف سیکورٹی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس  کی سماعت ہوئی جس میں پرویز مشرف کوریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے لانے کی درخواست پرمشرف کے وکیل نے دلائل دیے۔مشرف

کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی ملے تو مشرف ہروقت عدالت میں پیش ہونے کیلیے تیار ہیں اور درخواست پر دلائل دینے کے لیے وقت دیا جائے۔جس پر عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے ہیں یا نہیں ، 9 فروری کو اس پردلائل ہوں گے جب کہ پرویزمشرف کی طرف سے بھی درخواست آگئی ہے اسے بھی دیکھیں گے۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشرف کے وکلاء کا کہنا تھا کہ مشرف اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے بھی عدالت نہیں آسکے۔جب صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مشرف کی ڈانس کی وڈیو دیکھ کرتوصحت کی خرابی کا احتمال نہیں ہوتا؟ جواب میں وکلاء نے کہا کہ مشرف کونسا خٹک ڈانس کر رہے تھے، اتنا توہرشادی میں چلتا ہے۔

وکیل لال مسجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کو ڈانس سے فرصت ہو تو عدالت آئیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان منگوانے کا ہمارا مطالبہ درست ہے۔(ش س م)