مشرف نے پھر اوکھلی میں سر دینے کا فیصلہ کرلیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 13, 2017 | 13:21 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ) سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی پر فول پروف سکیورٹی دینے کی درخواست منطورکرلی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت میں دائر درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں اس لئے ان کو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔ واضح رہے کہ سابق صدر نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ وہ وطن واپس آ نا چاہتے ہیں۔عدالت نے آئندہ پیشی پر مشرف کو طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ اگرمشرف پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیں گے۔