جنرل باجوہ راحیل شریف بن کے دکھائیں،مشرف نے چیلنجز سے خبر دار کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 17:40 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں سابق صدر پرویز مشرف نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں اعلیٰ افسران اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہوئے افواج پاکستان کو مزید بلندیوں سے روشناس کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اپنے پیش روجنرل راحیل شریف کی پالیس

یوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنی قیادت میں پاکستان کا دفاع مضبوط تر بنائیں گے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا، دونوں جنرل 29 نومبر بروز منگل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اور اسی دن موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ریٹائرڈ ہو کر رخصت ہوں گے۔ پاک فوج کے نئے سربراہ بھی اسی عہدے پر فائز تھے جس پر جنرل راحیل شریف آرمی چیف بننے سے پہلے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ پاک فوج کے نئے سربراہ بھارتی آرمی چیف کیساتھ بھی کام کرچکے ہیں اور بھارتی فوج کی ذہنیت سے بخوبی واقف ہیں اور وہ کام سے کام رکھنے کو پسند کرتے ہیں۔