سپریم کورٹ کے 17 ججز پوے ملک کا نظام سنبھالیں ۔۔۔۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے دل کو لگنے والی بات کہہ ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 26, 2017 | 08:24 صبح

حیدرآباد (ویب ڈیسک) جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ ہر فیصلہ اس خوف سے کیا کہیں اللہ کی پکڑنہ ہو جائے ۔ ہم اپنی طرف سئ انصاف کا علم بلند رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔

جسٹس امیر سملم ہانی نے کہا کہ  ارادے مضبوط ہوں تو معاملات اعلیٰ عدلیہ تک نہ جائیں۔ الوداعی عشائیہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انصاف اللہ کرتا ہے‘ ججز دنیاوی لحاظ سے مقبول اور غیر مقبول فیصلے کرتے ہیں۔ ملک کو سپریم کورٹ کے 17ججز سنبھالیں تو یہ ممکن نہیں۔ گورننس کو بہتر کرنے کیلئے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔