اہم ترین اسلامی ملک کے لیے نیا آئین کس طاقتور ملک میں تیار کیا جا رہا ہے؟جان کر آپ امت مسلمہ کے سب سے بڑے مسئلے سے آگاہ ہو جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 25, 2017 | 07:02 صبح
ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ شام کے لیے ایک نیا آئین تیار کررہا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق آستانا میں جاری شامی مذاکرات میں شریک روسی وفد کے سربراہ الیگزینڈر لافرینٹیو نے ایک ایک بیان میں کہا کہ ان کے ملک نے شامی اپوزیشن کو بھی مجوزہ آئین کی نقول فراہم کی ہیں تاکہ ان کی رائے معلوم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے لیے نیا آئینی مسودہ روسی ماہرین قانون نے تیار کیا ہے۔روسی عہدیدار نے آستانا بات چیت کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کے دوران شام میں قیام امن کے لیے جنگ بندی قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا