سات مسلم ممالک کے افراد کا امریکا میں داخلہ بند

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 06:54 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم ممالک کے افراد کی امریکا آمد داخلے پر پابندی کا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا۔

پینٹاگون میں وزیر دفاع جمیز میٹس کی تقریب حلف برادری کے بعد صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو حکمنامے پر دستخط کیے جس کے تحت ‘انتہا پسند اسلامی دہشت گردوں’ کو ملک سے دور رکھنے کے لیے جانچ پڑتال کے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔پینٹاگون میں منعقدہ تقریب میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے:’میں سخت جانچ پڑتال کے نئے اقدامات کر رہا ہوں

تاکہ انتہا پسند اسلامک دہشت گردوں کو امریکہ سے دور رکھا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ صرف ان کو اپنے ملک میں داخل ہونے دیں جو ہمارے ملک کی حمایت کریں اور دل سے ہمارے لوگوں سے پیار کریں۔امیگریشن سے متعلق ماہرِ قانون کے مطابق ان ممالک میں شام، عراق، ایران، لبیا، سوڈان، صومالیہ اور یمن شامل ہیں جو کہ تمام مسلمان اکثریت کے حامل ملک ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ چھان بین کےنئےطریقوں سے انتہاپسند دہشت گردامریکانہیں آسکیں گے، اب صرف وہ لوگ امریکا آئیں گے جو ہمارے ملک سے پیار کرتے ہیں، بولے کہ مسلمان توامریکاآسکتےتھےلیکن مسیحیوں کےلیےیہ تقریباً ناممکن تھا، شام میں مسیحیوں پرزیادہ ظلم ہوا۔

 امریکی میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق فی الحال امریکا کی جانب سے تارکین وطن افرد کے ملک میں داخلے کا پروگرام فوری طور پر روک دیا گیا ہے، یہ پابندی آئندہ چار ماہ تک عائد رہے گی۔