پانامہ کیس کا فیصلہ قبول، کرسی نہیں چھوڑیں گے: ترجمان وزیراعظم
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 19, 2017 | 19:23 شام
لاہور(مانیٹرنگ)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جیسا بھی ہوقبول کرینگے مگر کرسی نہیں چھوڑیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا پانامہ کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو ہمیں قبول ہوگا جبکہ وزیراعظم نے تو سب سے پہلے عوام میں جاکر کہا تھا کہ ہم فیصلہ قبول کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا فیصلہ کیا ہے کہ ہم کرسی نہیں چھوڑیں گے جو بھی فیصلہ سنایا جائے گا اس کے مطابق آگے چلیں گے۔ لوڈشیڈنگ کے متعلق انہوں نے کہا ہم برے وقت سے گزررہے ہیں اور اس کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں تاہم توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2018ءتک بجلی بحران حل کرلیا جائے گا ۔حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے زور شور سے کام کررہی ہے ۔