اگر مگر۔۔۔ مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 20, 2017 | 10:12 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جس دن لگا کہ پارٹی سے ملک وقوم کو نقصان پہنچ رہا ہے ،اسی دن پارٹی ختم کردیں گے.

ہمیں اختلافات رکھتے ہوئے جینےکا سلیقہ سیکھنا ہے۔کراچی میں پی ایس پی بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے 23مارچ کو کراچی میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کیا ،تقریب میں ایم کیو ایم کے سینیٹر عبدالحسیب خان بھی شریک ہوئے۔عبدالحسیب خان کے تقریب میں پہنچنے پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ان کا استقبال کیا ،پی ایس پی سربراہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ 30 سال سے کراچی میں ایک جماعت کی حکمرانی رہی ہے، مہاجرکے نام پرجتنا مینڈیٹ تھا سب ان کو دے دیا۔ان کا کہناتھاکہ 22 اگست کے بعد بانی ایم کیوایم کا دفاع ان لوگوں کے لیے مشکل ہوگیا تھا، یہ بات غلط ہے کہ مہاجر بانی ایم کیوایم سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاست میرے لیے بریڈ اینڈ بٹر نہیں ، ہم اقتدار حاصل کرنے نہیں آئے بلکہ بھائی کو بھائی سے ملانے آئے۔ہیں،ہمارے بیانیے پراعتراضات ہوسکتے ہیں،اس پربحث ہوسکتی ہے،ہم اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کریں گے،ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حصے کے چراغ کو جلانے کی کوشش کی ہے،23 مارچ کو ہماری جدوجہد کا ایک سال مکمل ہوجائیگا۔